فائل فوٹو
کراچی میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سندھ کی وحدت ناقابلِ تقسیم ہے اور صوبے کی تقسیم سے متعلق کسی کوشش پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے لسانی نفرت کو فروغ دینا ایک پرانا طریقہ ہے۔ ان کے مطابق سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرنے والوں کو عوام کے سامنے اپنے مؤقف کی وضاحت کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کا درس دینے والے کراچی میں ماضی کے پرتشدد واقعات، بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضوں کا جواب بھی دیں۔ ترجمان نے کہا کہ جامعات کو لسانی سیاست کا میدان بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور حکومت طلبہ کے حقوق کی محافظ ہے۔


