فائل فوٹو
(نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (پاک سرٹ) نے شہریوں اور ملازمین کو اپنے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تحفظ کے لیے فزیکل سکیورٹی کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پاک سرٹ نے واضح کیا ہے کہ اصل سائبر سکیورٹی کا آغاز آلات اور دفاتر کی طبعی حفاظت سے ہوتا ہے۔


