فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ہے۔ عدالت نے ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل عرفان کلار ایڈووکیٹ نے عدالت کو اہم حقائق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ راشد اور جاوید اقبال سمیت دیگر کارکنوں کو نظر بند کیا گیا ہے۔
مدت نظر بندی ختم ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ نے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ بغیر کسی معقول وجہ کے مسلسل نظر بندی غیر آئینی اقدام ہے۔
انہوں نے عدالت سے کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔


