سرگودھا (نیوز ڈیسک) — سرگودھا کے علما و مشائخ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے جان بھی قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور دفاع وطن کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بات جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے صوبائی رہنما علامہ عطا اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلی علامہ سید سبطین شاہ نقوی، انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم اور دیگر علما نے کہی۔
رہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کو اجاگر کرنے کے لیے امت مسلمہ کمر بستہ ہے اور نونہالان وطن کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے معاشرے میں امن، بھائی چارے، اتحاد اور مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے ملک میں قرآن و سنت کے تابع نظام شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔


