فائل فوٹو — راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،دونوں ٹیموں نے سوموار کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو گھنٹے ٹریننگ کی ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں میچ کی تیاریاں مکمل کیں ،باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے بائولرز کے ساتھ نیٹس میں کام کیا ،بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے بلے بازوں کو سکل ورک کروایا ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
تصویر کا کریڈٹ: Neweditorpk / Wikimedia Commons۔ لائسنس: CC BY-SA 4.0۔


