اسلام آباد (کاروبار ڈیسک، صورتِ حال)۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی 17 نومبر سے نافذ ہوگئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 328 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 358 روپے فی لیٹر ہے۔
اس سے پہلے ایکس ڈپو نرخ پیٹرول کے لیے 330 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے 360 روپے فی لیٹر تھے۔ پمپ پر قیمت مقام کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔


