سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل تکلیف جہاز یا مریم نواز کے بیان سے نہیں بلکہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت اور کارکردگی سے ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقید کرنے والوں سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے، اس لیے وزیراعلیٰ کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو بھی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت ان کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔


