لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں نامزد ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔
جسٹس منور اقبال ڈوگر نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چالان شدہ ملزم کا پاسپورٹ قانون کے مطابق ضبط شدہ ہوتا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے کا اختیار متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔ محض ضمانت ملنے سے بیرون ملک سفر کی خودکار اجازت نہیں ملتی۔


