شکرگڑھ کے محلہ قاسم پورہ میں چھت کے اوپر بنے کمرے میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تین سالہ شعبان اور چار سالہ ولید زندگی کی بازی ہار گئے۔
دونوں بچے چھت والے کمرے میں پرالی کو کھیلتے ہوئے آگ لگا بیٹھے تھے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔


