واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو امریکا مخالف قرار دے دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ انہوں نے سیکھا ہے کہ برطانوی جریدہ کاروبار مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جریدہ مسلسل امریکا کے لیے کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔


