سرگودھا (پنجاب ڈیسک) سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس موبائل پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عنصر عباس، سب انسپکٹر فیاض حسین اور ڈرائیور لیاقت علی زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی انور علی عرف منا ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔


