جنڈانوالہ (نیوز ڈیسک) رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ کے انچارج ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے اس واقعے پر پولیس نے تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر شہاب خان سے مبینہ بدسلوکی کی گئی تھی۔ پولیس نے پانچ نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ تھانہ جنڈانوالہ میں تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر سرکاری فرائض میں مداخلت اور آتشیں اسلحہ کے استعمال کے الزامات ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔


