لاہور (بیورو رپورٹ) معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے سے متعلق شان شاہد کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہرت یا پیشہ ورانہ مواقع کی خاطر قومی اقدار پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔
جویریہ سعود نے انسٹاگرام بیان میں کہا کہ شان شاہد کا بھارتی شوبز انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کے رجحان پر سوال اٹھانا درست ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی صنعت کا حجم زیادہ ہے اور وہاں کام کرنے سے مالی مواقع اور نمایاں حیثیت مل سکتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کیریئر کو وسعت دینے کی خواہش قابل فہم ہے لیکن ملکی مفاد کے معاملات سامنے آنے پر پیشہ ورانہ مواقع کو اصولوں پر ترجیح نہیں دی جانی چاہیے۔


