اسلام آباد (ایجوکیشن ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی داخلہ ٹیم نے انڈر گریجویٹ داخلہ آگاہی مہم دو ہزار ستائیس کے سلسلے میں سپر نووا اسکول اسلام آباد میں آگاہی نشست اور سرینا ہوٹل اسلام آباد میں بیکن ہائوس نیشنل کالج میلے میں شرکت کی۔
ان سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو نسٹ میں انڈر گریجویٹ داخلوں کے طریقہ کار، وظائف کے مواقع اور جامعہ میں دستیاب تعلیمی و دیگر سہولیات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
شمالی خطے کے مختلف علاقوں بشمول پشاور سے گجرات تک تقریبا پانچ ہزار سے چھ ہزار طلبہ نے نسٹ کے اسٹال کا دورہ کیا اور جامعہ میں دستیاب تعلیمی مواقع بارے معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر داخلہ ٹیم نے مستقبل میں اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کی اور انہیں داخلوں، مالی معاونت اور جامعہ کی سہولیات سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں تاکہ وہ اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے باخبر فیصلے کر سکیں۔


