لاہور (اے پی پی اردو) — پنجاب ہائی وے پٹرول نے اکتوبر کے دوران صوبہ بھر کی شاہراہوں پر کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے 35 لاکھ افراد کو چیک کیا گیا۔
مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 19 لاکھ گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ اے پی پی اردو کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1082 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ہے۔


