فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویتنام سے جرمنی کے شہر میونخ جانے والی بین الاقوامی مسافر پرواز نے دورانِ پرواز ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پرواز اپنی معمول کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی کہ ایک مسافر کو شدید طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔


