بھکر (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم جلد ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے ضلع بھکر کا دورہ کیا۔
مقامی عہدیداران اور صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں میڈیا ورکرز کے مسائل اور فلاح و بہبود کے امور پر گفتگو کی گئی۔


