فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک ۔۔ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع مہمند میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار معصوم بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کر رہے تھے۔


