لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں چار مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے چاروں مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ امدادی کارروائی کے بعد تمام زخمی مزدوروں کو مزید طبی علاج کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


