فائل فوٹو
ملتان (اے پی پی اردو) ملتان میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے دو دن کے دوران 6 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اس دوران کسی بھی مقام سے والدین کے انکار کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپیشل اسسٹنٹ برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے دورہ ملتان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کے ہمراہ منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2027 تک پولیو فری بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔


