فائل فوٹو
بیجنگ (اے پی پی) — پاکستان نے ڈیجیٹل تبدیلی، سبز توانائی، اسمارٹ زراعت اور تکنیکی جدت طرازی میں چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بات سفارت خانہ پاکستان چین میں پریس اینڈ کلچر کے وزیر منظور علی میمن نے کہی۔
انہوں نے 2026ء ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وجین سمٹ کے دوران بدھ کو ایک فورم سے خطاب کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق منظور علی میمن نے دوطرفہ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔


