
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کراچی کے مقامی ہال میں ہفتے کی شب ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، دلہنیا لینے کیلئے آمد پر 27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا، تقریب میں قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے۔


