ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گے۔ یہ اقدام سعودی قیادت کی جانب سے یمنی عوام کے لیے مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ضروری ہے۔ کارروائی کا آغاز کرنے کی تاریخ اور ضوابط کا اعلان ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹ اور متعلقہ اداروں کے سرکاری اکانٹس پر کیا جائے گا۔


