نیوز ڈیسک (صورتِ حال، DESK) مریدکے کی نواحی آبادی جاتریکے میں چارہ کاٹنے والے ٹوکہ میں دونوں ہاتھ کٹ جانے سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارہ سالہ ثاقب ٹوکہ پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس کے دونوں ہاتھ ٹوکے کے کٹر میں آکر کٹ گئے۔
بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔


