لاہور (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخی ورثے کی بحالی اور حفاظت کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محتسب پنجاب کی تیسویں سالگرہ میں شریک غیر ملکی مندوبین نے پونچھ ہائوس کے دورے کے موقع پر کیا۔
وفد نے پونچھ ہائوس میں قائم بھگت سنگھ گیلری کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد میں پاپوا نیو گنی کے قائم مقام محتسب سائمن بولے اور جنوبی افریقہ کے سابق محتسب اوسوالڈ دھیواراج ریڈی شامل تھے۔
پونچھ ہائوس آمد پر ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ذیشان رانا اور دیگر حکام نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز نے وفد کو پونچھ ہائوس کی 1849ء میں تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد کو بھگت سنگھ گیلری میں قائم عدالت کی نقل اور تاریخی دستاویزات بھی دکھائی گئیں۔ غیر ملکی مندوبین نے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے حکومتِ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا


