راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی میں کرکٹ سیریز اور پریکٹس سیشن کے لیے پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے تقریباً چھ ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔


