راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ ریاض الرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی استحکام کے لیے سیاسی قیادت کو مکالمے کا راستہ اپنانا چاہیے۔
ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ قاسم محمود موہڑوی نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف دیا جائے۔ شفاف احتساب اور کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
سید فاروق حیدر شاہ نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء آگے آئیں۔ اتحادِ امت کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔


