بی آئی ایس پی کی ادائیگیوں کی وضاحت کی رپورٹ کے ساتھ جاری متعلقہ تصویر
اسلام آباد: بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری میں بتایا کہ مستحق خواتین چھ شراکت دار بینکوں کے مجاز ریٹیلرز سے دوسرے شہر میں بھی رقم نکلوا سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اصل شناختی کارڈ اور بایومیٹرک تصدیق لازم ہے۔ مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی دفتر سے حاصل کریں، تصدیقی پیغامات محفوظ رکھیں اور رقم نکلواتے وقت موبائل ریٹیلر یا ایجنٹ کے حوالے نہ کریں۔


