وزیراعظم اور وزیر صحت کی ملاقات؛ اصل رپورٹ کے ساتھ جاری تصویر
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں اور مراکز میں طبی سہولیات، علاج کے معیار اور صحت کی خدمات بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق منگل کو وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


