لاہور میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات آج بروز بدھ سے شروع ہوں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت امتحانات میں 64 ہزار 983 امیدوار شرکت کریں گے۔
امتحان کے پہلے روز پہلی شفٹ میں ایجوکیشن، القرآن اور جیومیٹریکل ڈرائنگ کے پرچے ہوں گے۔
دوسری شفٹ میں تاریخِ پاکستان، تاریخِ اسلام اور غذا و غذائیت کا پرچہ لیا جائے گا۔ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔


