لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے دہم جماعت میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے ویری فکیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای بائیکس کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کا ریکارڈ سکول سربراہان کو بھجوا دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کی ویری فکیشن کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول سربراہان کو 24 گھنٹوں کے اندر ویری فکیشن مکمل کرکے ڈیٹا محکمہ کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر سکولوں کے اہل طلبہ کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب بھر کے تمام سکول سربراہان کو ویری فکیشن کا عمل جلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے پنجاب بھر کے سکولوں سے لاکھوں طلبہ درخواستیں دے چکے ہیں۔ سولہ سے اٹھارہ سال عمر کے سکول طلبہ اس الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔


