اسلام آباد (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونا، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے سودے 0.91 ڈالر کے اضافے سے 91.43 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ برینٹ خام تیل کے سودے 1.35 ڈالر کے اضافے کے بعد 99.64 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
سونے کی قیمت 44.97 ڈالر کی کمی کے بعد 4,043.30 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت 0.97 ڈالر کی کمی کے بعد 51.41 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
زرعی اجناس کی عالمی منڈی میں مجموعی طور پر قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ گندم کی قیمت 2.50 ڈالر کی کمی سے 596.75 ڈالر فی بشل ہوگئی۔
مکئی کی قیمت 1.25 ڈالر کے اضافے سے 441.25 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.06 سینٹ کی کمی واقع ہوئی۔
زندہ مویشیوں کی قیمت 3.60 ڈالر کی کمی کے بعد 214.40 ڈالر فی یونٹ ہوگئی۔


