فائل فوٹو
فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل خدمت ہے۔ انہوں نے بینائی سے محروم ایک شہری سے ملاقات کے دوران علاج کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کسی ضرورت مند اور مشکل میں گھرے شہری کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ان کے لیے سب سے بڑا اطمینان ہے۔ ریاست کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو مشکلات میں تنہا نہ چھوڑے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کو باعزت زندگی گزارنے کے تمام ممکنہ مواقع فراہم کرے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شہری کے فوری علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔


