میانوالی (پنجاب ڈیسک) ستھرا پنجاب کے سپروائزر کو نوکری کے عوض رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن میانوالی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم رانا سمیع اللہ ستھرا پنجاب میانوالی میں سپروائزر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ ملزم نے مدعی رانا حامد سکنہ ہرنولی ضلع میانوالی سے بھرتی کروانے کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
مدعی کی شکایت پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کی۔ ملزم کو مجسٹریٹ اللہ نواز جسرہ کی نگرانی میں پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کرپشن کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


