سرگودھا (این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے اے سی آفس کے اہلکار کو چار ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے سی آفس کے اہلکار محمد عرفان نے شہری سے درخواست تحصیلدار کو مارک کروانے کے عوض چار ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا اور محمد عرفان کو موقع پر ہی قابو کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔


