اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) دنیا بھر کی طرح ورلڈ سکواش ڈے 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کی طرح پاکستان میں بھی یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ عالمی دن کی مناسبت سے ملک میں ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس دن پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں سکواش کے نمائشی مقابلے منعقد ہوں گے۔


