فائل فوٹو
فائل فوٹو
(صورتِ حال، بزنس ڈیسک)
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔
پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں موجود امکانات پر بات چیت ہوئی۔
صوبے کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک بھی موجود تھے۔


