ٹھٹھہ صادق آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن آٹھ اکتوبر کو منایا جائے گا۔ یہ دن ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کے منانے کا مقصد نابینا پن کی وجوہات اور آنکھوں کی بیماریوں سے آگاہی دینا ہے۔ سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر بصارت سے محروم افراد کو مفید شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں دو بلین سے زائد افراد کسی نہ کسی شکل میں بصارت کی خرابی کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق کم از کم ایک بلین کیسز کو روکا جا سکتا تھا یا ان کا تدارک ممکن تھا۔ مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بچپن میں آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔


