نیوز ڈیسک — صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اے پی پی اردو کے مطابق صدر مملکت نے کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


