نوشہروفیروز (نیوز ڈیسک) نوشہروفیروز پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے 12 لاکھ روپے نقدی اور مختلف بینکوں کے 65 اے ٹی ایم کارڈز برآمد کیے۔
محراب پور اور کنڈیارو میں وارداتوں کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کی گئیں۔
گرفتار ملزمان میں محرم عرف پرویز چانڈیو، عرفان بالادی، ظہیر چانڈیو اور نعمان ہنگورو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ سے ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں پر آلات لگا کر ڈیٹا چوری کرتے تھے۔ نیٹ ورک اسلام آباد اور جھنگ سمیت دیگر علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


