اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یحییٰ اخوندزادہ کا تبادلہ کر دیا ہے۔
کابینہ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یحییٰ اخوندزادہ کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔


