نیوز ڈیسک (بین الاقوامی خبریں)۔ نیپال میں سیلاب کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔
مرکزی حصے میں دریا میں طغیانی کے بعد اچانک سیلاب آیا ہے۔ سیلاب کے باعث کئی گھر بھی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
حکام نے متاثرہ علاقے کے دیہاتیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔


