انٹرنیشنل ڈیسک۔ مانچسٹر سٹی نے فیصلے کے بعد کھیلے گئے پہلے میچ میں دس کھلاڑیوں پر مشتمل لیورپول کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ارلنگ ہالینڈ، جرمی دوکو اور ریان چرکی نے گول اسکور کیے۔ لیورپول کے ریان جرافنبرچ کو میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔


