
واشنگٹن (ویب ڈسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد خود کو اس ملک کا قائم مقام صدر بھی قرار دے دیا ہے۔
وینزویلا پر فوجی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ’’وینزویلا کا قائم مقام صدر‘‘ کا درجہ دیتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھانے کی تاریخ کے بجائے صرف جنوری 2026 لکھا ہے۔
امریکی صدر نے اس پوسٹ میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنے امریکا کے 45 ویں اور 45 ویں صدر کے طور پر بھی ذکر کیا ہے۔


