لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت کی ای بائیک اسکیم نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق اس اقدام کے تحت تیرہ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
اسکیم کے لیے چھ لاکھ سات ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سستے ذرائع نقل و حمل فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


