نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی ضمانت دینے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان قراردادوں کی کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہے۔ پاکستان کے مطابق خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔


