اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز کوئٹہ کے قریب نواں کلی میں پاک فوج کے ایوی ایشن تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن عبد الصمد شہید ہو گئے۔
وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہ خبر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے جاری کی ہے۔
این این آئی کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔


