نیوز ڈیسک حیدرآباد — لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں بجلی کا ایک پول سڑک کی جانب خطرناک حد تک جھک چکا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس صورتحال سے وہاں سے گزرنے والے مسافروں اور شہریوں کو حادثے کا خطرہ لاحق ہے۔
مقامی شہریوں نے اس خطرناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


