بین الاقوامی تنظیم حرمین شریفین کونسل، پاکستان علما کونسل اور دیگر مذہبی تنظیموں نے سعودی عرب پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں، مسافروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔
مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کارروائیوں کو خطے کے امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ یہ مؤقف متعلقہ کونسلز اور تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں سامنے آیا ہے۔


