لاہور (صورتِ حال، اسپورٹس ڈیسک) — اے پی پی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 11 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کارواں اسپورٹس کلب میں تربیتی سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس سے پہلے فیلڈنگ کی مشق کی۔
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق دس ٹیموں کی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک عجمان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے شامل ہیں۔


